Reg: 12841587     

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا۔

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں علامہ عظیم جی اور صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Next Post

ریلیف کیمپ سےنکالا جارہاہے، بے گھر ہیں، کہاں جائیں: کے پی میں متاثرین کی دہائی

Related Posts
Total
0
Share