مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
لاہور کے علاقے بستی سیدن شاہ میں کنزہ نامی خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
صوبائی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 4 سال میں سیف سٹی کیمروں کی بروقت مرمت نہیں کرائی گئی، واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں ٹرائل کیے جا ئیں گے۔
عطاتارڑ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ سرا کو ایک لاکھ روپے امداد دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز اس معاملے کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور اس حوالے سے حکومت پنجاب ایک مربوط حکمت عملی کے تحت صوبہ بھر میں ان جرائم پر قابو پانے کیلئے جلد اہم اعلان کرے گی۔