Reg: 12841587     

پنجاب پولیس کی ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل، کنٹرول روم قائم

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

لاہور : پنجاب پولیس نے کل 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے مطابق 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، ضمنی انتخابات کے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر  52 ہزار اہلکار  و افسران تعینات کیے گئے ہیں جبکہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔

راؤ سردار علی نے مزید بتایا کہ لاہور کے 4 حلقوں میں 9 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، افسران و اہلکار ایس او پیز کے مطابق آج سے ہی فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران اسلحے کی نمائش، پرائیویٹ مسلح گارڈز اور لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انتخابی سامان اور  بیلٹ پیپرز کی بحفاظت ترسیل کو  ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام جماعتوں کے امیدواروں سے بلاامتیاز شورٹی بانڈز لے لیے گئے ہیں اور کسی کو  بھی نتائج کے اعلان کے بعد ہوائی فائرنگ نہیں کرنے دی جائے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  ضمنی انتخابات میں ن لیگ، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹروائی سے مقابلہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے پر عمران خان اور مریم نواز آمنے سامنے

Next Post

ریحام خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیدیا

Related Posts
Total
0
Share