مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی۔
برٹش میڈیکل جرنل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کے درد کی دوا باریسیٹینیب (baricitinib) کو کورٹیکوسٹیرائیڈز (corticosteroids) کے ساتھ کورونا کے شدید مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت کم ہوتی ہے۔
ماہرین نے کم مدافعت رکھنے والے افراد کے لئے مصنوعی اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ سوٹروویمیب Sotrovimab کی بھی سفارش کی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اومی کرون کے خلاف اس علاج کی تاثیر ابھی تک غیر یقینی ہے۔