Reg: 12841587     

ناراض بیوی کی تیسری منزل سے کودنے کی دھمکی، ریسکیو اہلکاروں نے بچالیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

گوجرانوالہ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے تیسری منزل کی چھت پر خود کو بند کر لیا اور چھلانگ لگا کر خودکشی کی دھمکی دی، گھر والوں نے ریسکیو اہلکاروں کو بلایا جنہوں نے بحفاظت خاتون کو اتار لیا۔

واقعہ پیپلز کالونی میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق خاتون نے تیسری منزل سے خودکشی کی دھمکی دی اور چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہی تھی، ریسکیو اہلکاروں کی ایک ٹیم نے ساتھ والی چھت سے خاتون کو  بات چیت میں مصروف کیا اور دوسری ٹیم نیچے سے ائیر  پلیٹ فارم وہیکل کے ذریعے چھت پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو بحفاظت اتارلیا جس کے بعد شوہر نے خاتون کو منا لیا اور گھر واپس لے گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دو سال کی تزئین و آرائش مکمل، لاہور ائیر پورٹ کا مرکزی رن وے کھول دیا گیا

Next Post

امریکا اور جاپان کے درمیان چین اور روس مخالف معاشی ڈائیلاگ کا آغاز

Related Posts
Total
0
Share