Reg: 12841587     

ڈرامہ’ فتور ‘ اپنے اصل نام کے ساتھ آن ائیر کیوں نہیں کیا گیا؟

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز

اداکار فیصل قریشی  نےجیو نیوز پر نشر کیے جانے والے ڈرامے ’فتور‘ کے  اصل نام کے ساتھ آن ائیر نہ کیے جانے کی وجہ بتادی۔

فیصل قریشی حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو جیو انٹرٹینمنٹ پر  نشر کیے جانے والے مقبول ڈرامے ’فتور‘سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ ڈرامے کا نام افئیر سے فتور کس نے تبدیل کیا؟ اس پر فیصل قریشی نے کہا کہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے ڈرامے کا نام تبدیل کیا، ذاتی طور پر ڈرامے کے لیے افئیر نام مجھے بہت پسند آیا تھا لیکن عبداللہ اور اسد نے کہا انہیں ہمیں ڈرامے کا نام تبدیل کرنا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ افئیر لفظ سے لوگ ایک ہی جگہ پھنس جاتے ہیں جب کہ ذہن میں فتور مختلف طرح کے پائے جاسکتے ہیں اس ڈرامے میں شامل ہر کردار کا اپنا فتور ہے۔
خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’فتور‘ کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔

زنجبیل عاصم کے قلم سے تحریر کی گئی قسمت اور محبت کی اِس نئی کہانی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ناموراداکار فیصل قریشی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ ڈرامہ معروف ہدایتکار سراج الحق کی ڈائریکشن میں عکس بند کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایران میں صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری

Next Post

کچی عمر کی پکی وحسین یادیں

Related Posts
Total
0
Share