Reg: 12841587     

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنی رقم جمع کرائی گئی؟ اعداد و شمار جاری

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیے۔

 اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جون 2022 تک 4 لاکھ 29 ہزار 364 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے جب کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل ڈیپازٹس سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جب کہ روشن اپنی کار کے ذریعے 1550 گاڑیاں فراہم کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ تارکین وطن کی آراء پر اکاؤنٹس ہولڈرزکی شکایات کے لیے ’سنوائی‘ سروس پر کام کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ  تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے انشورنس، پینشن پلان اور روشن بزنس اکاؤنٹس جلد متعارف کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ فرد جرم کیلئے عدالت طلب

Next Post

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37.6 فیصد پر پہنچ گئی

Related Posts
Total
0
Share