Reg: 12841587     

القاعدہ کا لیڈر ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

القاعدہ کا لیڈر  ایمن الظواہری مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈرون حملے میں مارا گیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے نے ایمن الظواہری کو اتوار کے روزکابل میں ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔اس کارروائی میں کوئی شہری نہیں ماراگیا۔

 ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی موت کے بعد  تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔

 اسامہ بن لادن کو سن2001 میں امریکا پر طیارہ حملوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ان حملوں میں تقریباً3 ہزار افراد مارے گئے تھے اوراب الظواہری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب ان حملوں سے شہریوں کی موت کی اگلے ماہ برسی منائی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالرز انعام مقرر کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں 2011 میں امریکی فوج کے آپریشن میں ہلاک کیا گیا تھا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کی اور  امریکی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے الظواہری کے مارے جانے کی تصدیق کرنے سے انکار کیا لیکن ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے افغانستان میں القاعدہ کے ایک اہم ہدف کے خلاف  کارروائی کی۔ آپریشن کامیاب رہا اور کوئی شہری جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق صدر جو بائیڈن کچھ دیر بعد ٹیلی وژن پرامریکی کارروائی سے آگاہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایک غلط فہمی دنیا کو جوہری تباہی کا شکار کرسکتی ہے۔ اقوام متحدہ

Next Post

پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے پیشگی شرائط پوری کر دیں: آئی ایم ایف

Related Posts
Total
0
Share