Reg: 12841587     

یونیسیف نے غزہ کو بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دیدیا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے غزہ پٹی کی صورتحال پر کہا ہے کہ غزہ پٹی بچوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا غیر محفوظ خطہ ہے۔

یونیسیف کے مطابق ہولناک بمباری اورتباہی سے آدھے سے زیادہ بچے ذہنی مسائل کا شکارہوگئے جنہیں فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

یونیسیف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے بچےنرسریوں میں سخت حالات میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،  10لاکھ بچے خوراک کے بحران کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک مؤخر کردیا جس کے بعد جنگ میں وقفہ اور یرغمالیوں کی رہائی کل شروع ہوگی۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہےکہ حماس کی جانب سے اب تک ان قیدیوں کی فہرست مہیا نہیں کی گئی جنہیں رہا کیا جانا ہے، قیدیوں کی رہائی کا حتمی معاہدہ ہونے تک سیز فائر نہیں ہوگا۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ سیز فائر پر عمل طے شدہ منصوبے کے تحت آگے بڑھے گا، یرغمالیوں کا پہلا گروپ جمعہ کو رہا کیا جائےگا، جمعہ کے روز سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

اسرائیلی مشیر برائے قومی سلامتی نے مزید کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا آغاز اصل معاہدے کے مطابق ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سائفر کیس: جیل ٹرائل ختم، جوڈیشل کمپلیکس میں پہلی سماعت، عمران اور شاہ محمود عدالت طلب

Next Post

نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئیں: عطا تارڑ

Related Posts
Total
0
Share