Reg: 12841587     

جاپان میں پالتو جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے وئیر ایبل پنکھے متعارف

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

دنیا بھر میں گرم موسم کی شدت بڑھ گئی ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے جاپان میں کتوں اور بلیوں کے لیے منفرد پنکھے تیار کرلیے گئے ہیں۔

ان وئیر ایبل پنکھوں کا مقصد پالتو جانوروں کو آسمان سے برستی آگ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

بیٹری پر چلنے والا 80 گرام کا پنکھا ایک لباس میں نصب ہے اور یہ ڈیوائس جانور کے جسم کو ٹھنڈی ہوا پہنچاتی ہے۔

ایک کمپنی سویٹ مومی نے اسے تیار کیا ہے جس کی صدر Rei Uzawa نے کہا کہ انہیں اس کا خیال اپنے گرمی سے بے حال پالتو کتے کو دیکھ کر آیا۔

جاپان میں ہوا میں نمی کا تناسب بہت زیادہ ہے جس کے باعث پورا دن گرمی کی شدت بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس سال بارش کے سیزن کی بجائے گرم موسم کا آغاز جلد ہوگیا۔

جاپانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کو گرمی سے بچانا کافی مشکل محسوس ہوتا تھا مگر اس پنکھے کے ساتھ انہیں باہر لے جانا آسان ہوگیا ہے۔

درحقیقت جاپان میں ان پنکھوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کمی کا امکان بھی نہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، ائیر کنڈیشنر کا استعمال کریں اور مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے پیشگی شرائط پوری کر دیں: آئی ایم ایف

Next Post

چھٹیاں مناکر آنیوالی خاتون کے بیگ میں بچھوؤں کا انبار نکل آیا

Related Posts
Total
0
Share