Reg: 12841587     

ایران کی اسرائیل کے خلاف چند گھنٹوں میں کارروائی کی وارننگ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ایران نے اسرائیل کے خلاف چند گھنٹوں میں کارروائی کی وارننگ دے دی۔

 ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہ سکتے اس لیے مزاحمتی محاذ کا حملہ ممکن ہے اور  ایران کا خود جنگ میں شریک ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائيل کی غزہ پر جارحیت جاری ہے جس دوران مسلسل بمباری میں 2800 سےزائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہیدوں میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل فلسطین جنگ طویل ہونے کی دھمکی دی ہے۔

تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا عظیم اتحادی ہے، امریکی اعلیٰ حکام روز اسرائیل آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسرائیل کا غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور عالمی قوانین کیخلاف ہے: پاکستان

Next Post

سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈائیلاگ کرائیں: پی ٹی آئی کی صدر سے درخواست

Related Posts

بلوچستان میں بجلی کا مسلئہ بحرانی صورت اختیار کر رہا ہے زمیندار اور عام آدمی بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے:وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) یہ بات وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زمینداروں کے ایک وفدسے ملاقات کے موقع پر کہی،…
Read More
Total
0
Share