مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات پر گلوکار و سیاستدان جواد احمد نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چند روز قبل مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا عمران خان کی درخواست پر ان سے ملنے کے لیے آیا ہوں، سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔
اب مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات پر جواد احمد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کو سیاست کا اتنا ہی پتا ہے جتنا عمران خان کو اسلام کا، دونوں بوقت ضرورت سیاسی اور اسلامی ٹچ دیتے ہیں۔