Reg: 12841587     

تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: حکومت نے تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تاجروں کے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ (ن) لیگ کی اعلٰی قیادت کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہونا تھا تاہم اب 30ارب روپے کا اضافی ٹیکس دوسرے شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کر پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ دوسرے شعبوں پر ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لگایا جائے گا۔

واضح رہےکہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں نےشدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس  لینے کی اپیل کی تھی۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

4 اگست یوم شہداۓ پولیس

Next Post

مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات پر جواد احمد کا ردعمل

Related Posts

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال المعروف مو اقبال اوورسیز کی مخصوص نشست پر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے

لندن (عارف چودھری ) پی ٹی آئی بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عمران…
Read More
Total
0
Share