مانچسٹر (عارف چودھری)
زندگی نوح انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ہے موت کا اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے آشٹن کی کاروباری شخصیت محمد خرم خان ،محمد اکبر خان، محمد اصغر خان ،محمد صفدر خان کی والدہ اور محمد رفیق کی اہلیہ محترمہ پروین رفیق مختصر علالت کے بعد لاھور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئی۔
انکو لاھور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں خاندان کے افراد کے علاوہ سماجی سیاسی کاروباری شخصیات اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرحومہ نے اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کی ہوئی تھی ،انکی لوگوں سے محبت اور سخاوت کا ثبوت انکی نمازہ جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت تھی انکے بیٹے آشٹن کی کاروباری شخصیت محمد خرم خان جو ایمر جینسی میں بر طانیہ سے لاھور پہنچے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی والدہ کا مشن جاری رکھیں گے مرحومہ محترمہ پروین رفیق کی اچانک وفات پر سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ نمائندہ چینل 44یوکے بیورو چیف روزنامہ نوائے وقت بر طانیہ ایڈیٹر انڈر گراؤنڈ نیوز چودھری عارف پندھیر، مئیر راچڈیل احمد علی ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، مئیر بری شاہینہ ہارون ،کونسلر نائلہ شریف ،آشٹن گروپ کے صدر حاجی عبدالقیوم مرزا ،محمد یونس ،حاجی اشفاق وارثی، حاجی محمد ازرم، ڈپٹی مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان ،سابق مئیر عتیق الرحمن ،ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے محمد خرم خان اور انکی تمام فیملی سے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحومہ کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیز واقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحومہ محترمہ پروین اختر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔