Reg: 12841587     

آکسفورڈ یونیورسٹی سے ملکہ الزبتھ کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

آکسفورڈیونیورسٹی کے طلبہ کے مطالبے پر ادارے سے ملکہ الزبتھ کی تصویرہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میگڈیلن کالج کے کامن روم میں نصب پورٹریٹ ہٹانے کی قرارداد امریکی طالب علم میتھیو نے پیش کی تھی جس کے حق میں 10 طلبہ نے ووٹ دیے جب کہ 2 طلبہ نے قرارداد کی مخالفت کی اور 5 غیر حاضر رہے۔

دوسری جانب  ملکہ الزبتھ کی تصویرہٹانے کے فیصلے پر برطانیہ کے وزیرتعلیم نے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکہ نہ صرف ریاست کی سربراہ ہیں بلکہ برطانیہ میں جوسب سے بہترین ہے اس کی علامت بھی ہیں، ملکہ نے برداشت،جامعیت اوراحترام سے متعلق برطانوی اقداردنیا بھر میں عام کی ہیں۔

ادھر کالج کی صدربیرسٹرروزکی جانب سے طالبعلموں کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیاہےکہ طلبہ نے ہی ملکہ کو نوآبادیاتی تاریخ کی علامت ٹھہراتے ہوئے 2013 میں پورٹریٹ نصب کی تھی، اب طلبہ ہی نے اسے ہٹانےکافیصلہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’آج رواں سال کا پہلا سورج گرہن‘

Next Post

مالی سال 22-2021کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائیگا، ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے رکھنےکی تجویز

Related Posts
Total
0
Share