Reg: 12841587     

بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے، امریکا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کشمیری صحافی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے بھارتی اقدام پر امریکہ کا رد عمل سامنے آگیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے، کشمیری صحافی ثناء ارشاد کو نیو یارک آنے سے روکے جانے سے آگاہ ہیں، ان واقعات کو قریب سے ٹریک کر رہے ہیں، جمہوری اقدار کیلئے مشترکہ وابستگی امریکہ بھارت تعلقات کی بنیاد ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان اقدار میں پریس کی آزادی کا احترام بھی شامل ہے۔

کشمیر کی فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو نے پلٹزر پرائز جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ اپنا ایوارڈ وصول کرنے نیویارک جا رہیں تھیں، جب بھارتی انتظامیہ نے انہیں بھارتی انتظامیہ دہلی ائیر پورٹ پر روک لیا۔

ثنا ارشاد مٹو نے اپنے ٹکٹ اور پاسپورٹ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا ویزا ہوتے ہوئے بھی انہیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس سے پہلے بھی بھارت کئی صحافیوں کو اس طرح جبری طور پر روک چکا ہے، مارچ میں، صحافی رانا ایوب  جو واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھتی ہیں ، کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر اس وقت روک دیا گیا جب وہ صحافیوں کے بین الاقوامی مرکز میں تقریر کرنے کے لیے برطانیہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے والی تھیں۔

اپریل میں ایمنسٹی انڈیا کے سابق سربراہ آکر پٹیل کو بنگلور ہوائی اڈے پر امریکہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے دو بار روکا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دنیا سے قرضوں میں ریلیف نہیں فنڈز چاہتے ہیں، وزیراعظم

Next Post

سب سے غلطیاں ہوئیں، اداروں کو ریاست کو درپیش خطرے سے فوری نمٹنا چاہیے: وزیر دفاع

Related Posts
Total
0
Share