Reg: 12841587     

دنیا سے قرضوں میں ریلیف نہیں فنڈز چاہتے ہیں، وزیراعظم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا سے قرضوں کی واپسی میں التوا یا ری شیڈولنگ نہیں بلکہ فنڈز چاہتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب نے نشیبی علاقوں سندھ اور بلوچستان میں تباہی پھیلائی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے جڑی سیلابی تباہی سے نمٹنے کے لیے بھاری رقم درکار ہے، پاکستان دنیا سے قرضوں کی واپسی میں التوا یا ری شیڈولنگ نہیں فنڈز چاہتا ہے، متاثرین کے لیےمطلوبہ فنڈز نہ ملنے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ، عالمی برادری سے مالی تعاون کے خواہاں ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں، بے گھرافراد کو خیمے ، ادویات اور خوراک کی ضرورت ہے، سیلابی پانی کی وجہ سے متاثرین میں جلد کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں، سیلابی پانی ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر

Next Post

بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے، امریکا

Related Posts
Total
0
Share