Reg: 12841587     

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے،شہباز شریف

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات کے باوجود بہادر کشمیری بے مثال قربانیاں دے کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پیغام دیا کہ آج بوجھل دل کے ساتھ ہم کشمیر سے متعلق ایک اور یوم سیاہ منا رہے ہیں، 27اکتوبر 1947 سے بھارت غیر قانونی طور سے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ سے زیادہ مسلح فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کو غیرقانونی طور پرختم کیا گیا، 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہوگئی، گزشتہ 3 سالوں میں بھارتی قابض افواج نے تقریباً 690 بے گناہ کشمیریوں کا ماورائےعدالت قتل کیا، ممتاز حریت رہنما غیرقانونی طور پر زیرحراست یا گھروں میں نظر بند ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کیلئے قابل مذمت اقدامات کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جدوجہد خود ارادیت کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کو سلام، بلاول بھٹو

Next Post

’نااہلی کے بعد اہلی کے لالچ نے کافی کچھ کمپرومائز کروا لیا‘: فرخ حبیب کا طنز

Related Posts
Total
0
Share