Reg: 12841587     

اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے تیاریاں شروع کردیں۔

لانگ مارچ کے دوران بدامنی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں پہلی بار پیپر بال گن کا استعمال کیا جائے گا۔

پیپر بال گن مشتبہ افراد کے جسموں پر انمٹ سیاہی یا رنگ چھوڑے گی جس سے ان کی شناخت کی جائے گی، اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔

لانگ مارچ کیلئے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 13 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اورافسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کی 616 گنیں اور 50  ہزار سے زائد شیل، بارہ بور کی 616 بندوقیں، 36 ہزار سے زیادہ راؤنڈز، 17 پیپر بال گنز، 4 ہزار پیپر بالز، 2 ہزار سے زیادہ ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج کو طلب کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ارشد شریف کے معاملے پر کسی بھی فورم پر بلایاجائے تفصیلات سامنے لاؤں گا: عمران خان

Next Post

ڈی کوک اور روسو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی دوسری بڑی شراکت بنا دی

Related Posts
Total
0
Share