Reg: 12841587     

ڈی کوک اور روسو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی دوسری بڑی شراکت بنا دی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک اور رائیلی روسی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوسری بڑی شراکت بنا دی۔

جنوبی افریقی پیئر نے بنگلا دیش کے خلاف دوسری وکٹ کی شراکت میں 163 رنز کی شراکت بنائی، ڈی کوک 38 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو نے 56 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو اس ورلڈکپ کی پہلی سنچری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں کی سب سے بڑی شراکت سری لنکا کے کمارا سنگا کارا اور مہیلا جے وردھنے نے بنائی تھی، سری لنکن جوڑی نے 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 166 رنز کی شراکت کی تھی۔

پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف 152 رنز کے ساتھ تیسری بڑی شراکت بنائی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

Next Post

آئی پی ایل: بھارتی فرنچائزز کا آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطہ

Related Posts
Total
0
Share