لندن(عارف چودھری)
صوبہ سندھ میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کی آلہ کار. چوہدری الطاف شاہد سدھو صدر پی ایس پی برطانیہ
ایم کیو ایم کبھی نہیں چاہتی کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ہوں جب بھی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتا ہے وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کرتی ہے. وہ عوام مین جانے سے کتراتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ عوام کے پاس کس منہ سے جاہین گے وہ ہر دور میں اقتدار کے حصے دار رہے مگر کراچی کے عوام کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں کیا.
پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان جتنے بھی معاہدے ہوئے ان مین سواے اقتدار کے حصول کے علاوہ کچھ نہیں. اب ان کے پاس عوام کے سامنے جانے کے کچھ نہیں. پی ایس پی کے چیئرمین جناب مصطفیٰ کمال ایسے ہر اقدام کی مخالفت کریں گے جس سے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل ہونے میں رکاوٹ ہو. ہم پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی اس گناونی شازش کی پر زور مزمت کرتے اور الیکشن کمیشن سے پرزور مطالبہ کرتے کے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر کراے جاہیں۔