مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہید پولیس افسر کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران پروٹوکول کے معاملے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیدیا۔
اپنے بیان میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی، مگر صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اشرف مارتھ شہید کیلئے سلامی کی تقریب پر کسی کو تکلیف ہو تو اس کا علاج اللہ تعالی ہی کر سکتے ہیں۔
محسن نقوی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پروٹوکول لینے کا شوق نہیں، نہ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ سرکاری پروٹوکول لیا ہے۔
ایس ایس پی اشرف مارتھ کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی پاداش میں 6 مئی 1997 کو ان کے ڈرائیور کے ہمراہ شہید کر دیا گیا تھا۔