Reg: 12841587     

بنگلادیش: ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کا الزام ، سو سے زائد نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بنگلا دیش میں ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام میں 191 نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

بنگلا دیشی وزیراطلاعات کا کہناہے کہ ٹیلی کام ریگولیٹر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس کے ڈومینز بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ویب سائٹس ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو عوام کے ذہنوں میں الجھن پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے ’ڈیجیٹل سکیورٹی ایکٹ‘ کے تحت 2018 کے بعد سے اب تک سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کانسٹیبل جاں بحق

Next Post

آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل جاری، لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کابینہ سے منظور

Related Posts
Total
0
Share