Reg: 12841587     

92 ٹی وی چینل برطانیہ کی چھٹی سالگرہ کی شاندار تقریب لندن کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی

لندن بیورو رپورٹ

92 ٹی وی چینل برطانیہ کی چھٹی سالگرہ کی تقریب لندن کے مقامی ہال میں زیر صدارت بیورو چیف 92 سنیئر جرنلسٹ غلام حسین اعوان منعقد ہوئی
جس میں ہائی کمیشن آف پاکستان، جرنلسٹس ،وکلاء،بیرسٹر،۔ ھاؤس آف لارڈز کے میئر،لوکل لارڈ میئر ، سیاسی و سماجی اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔


میزبان غلام حسین اعوان نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا
بیورو چیف غلام حسین اعوان نے برطانیہ میں 92ٹی وی چینل کی نشریات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 92ٹی وی برطانیہ بھر میں ہر شعبہ ہائے جات کے افراد کی بلا تفریق بروقت کوریج کرکے اپنا فریضہ ادا کر رہا ہے
بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کا کوئی بھی ایونٹ کسی بھی شہر یا ٹاؤن میں ہو 92 ٹی وی کا نمائندہ کوریج کرنے کے لیے وہاں پہنچ جاتا ہے


ہمارے کسی بھی پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں ایونٹ ہو یا ہائی کمیشن لندن میں 92 ٹی وی چینل کا نمائندہ کوریج کے لیے موجود ہوتا ہے
برطانیہ بھر میں ہمارے لوکل باڈیز الیکشن یا جنرل الیکشن ہوں ، کسی بھی چیئرٹی ایونٹ فنڈز ریزنگ اپیل یا کشمیر و فلسطین کے عوام کے لیے احتجاج کی اپیل ہو تو 92 ٹی وی چینل کوریج کرتا ہے
ہمارے ملک پاکستان سے کسی جرنلسٹ ،کوئی سیاسی و کاروباری شخصیت ، اسپورٹس کے کھلاڑی کا برطانیہ میں ویزٹ ہو یا کسی مذہبی اسکالر و عالم کی آمد ہو تو 92ٹی وی چینل کوریج کرکے اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھانے میں پیش پیش ہوتا ہے
آج 92ٹی وی چینل کو برطانیہ میں چھ سال مکمل ہو گئے ہیں 92ٹی وی نے بہت قلیل عرصے میں اپنا مقام بنایا ہے
میں سمجھتا ہوں کہ اس میں آپ سب کے تعاون سے 92 ٹی وی کامیابی حاصل ہوئی ہے
92ٹی وی چینل کی برطانیہ میں کامیابی پر بیورو چیف برطانیہ غلام حسین اعوان اور انکی ٹیم کو تمام شرکاء نےجس میں ڈپٹی ہائی کمیشن پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل،پریس منسٹر علی نواز ،بیرسٹر امجد ملک،لارڈ واجد خان و دیگر نے بہترین و بر وقت کوریج کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد پیش کی ہے
92ٹی وی چینل کے بیورو چیف غلام حسین اعوان نے اس موقع پر 92 ٹی وی نارتھ مانچسٹر رپورٹر راجہ واجد حسین کو بہترین صحافتی کارکردگی پر اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا،برطانیہ کے معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو برطانیہ میں کمیونٹی کو قانونی مدد فراہم کرنے اور اوورسیز پاکستانیز کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے پر شلیڈ پیش کی ان کے علاؤہ کمیونٹی کی دیگر شخصیات کو برطانیہ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر اعزازی سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز بھی پیش کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت فہمید اسحاق عرف ننھا مختصرعلالت کے باعث پرسٹن میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Next Post

برطانیہ کی سیاسی سماجی شخصیات ذوقا ٹو ریسٹورنٹ کی مبارکباد دینے بارسلونا پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share