Reg: 12841587     

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تحائف چُھپا گئے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔

 یہ رپورٹ ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرائی گئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تحائف ٹرمپ ،ان کی بیوی میلانیا، ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ٹرمپ کے داماد کشنر کو دیے گئے ، بعد میں ان تحائف کو حکومت کے حوالے کر دیا گیا لیکن ان کو امریکی قانون کے مطابق ظاہر نہیں کیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ

Next Post

شروع سے یقین تھا کہ میں پاکستان کی طرف سےکھیلوں گا: احسان اللہ

Related Posts
Total
0
Share