Reg: 12841587     

پوری دنیا کی طرع آج برطانیہ میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا جا رہا ھے

عارف چودھری مانچسٹر

پوری دنیا کی طرع آج برطانیہ میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا جا رہا ھے اسی سلسلے میں پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے پرچم کشائ بھی کی شرکت کرنے والوں میں کونسلر نائلہ شریف سینئر صحافی افضل بٹ پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ کمیونٹی لیڈر ماجد چیف آرگنائزر پی ٹی آئ محمد عرفان شامل تھے اس موقع پر پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ میں آج تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ھوں آج پہلا روزہ بھی ھے تو یہ خوشی ڈبل ھو گئ ھے ھم سب کو مل جل کر پاکستان کے لئے کام کرنا ھے

پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر کا کہنا تھا کہ آج کا دن عہد سازی کا دن ھے دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج مل کر خوشیاں منا رہے ہیں ھم سب کو آج ایک عہد کر نا ھے کہ پاکستان جس مقصد کے لئے حاصل کیا تھا اس کو پورا کرنا ھے ٹیم سائڈ کونسل کی پہلی پاکستانی کونسلر نائلہ شریف نے کہا یہ دن آپکو یاد دلاتا ھے کہ ھمارے بزرگوں نے پاکستان بنانے کے لئے کتنی قربانیاں دیں ھم سب کو مل کر پاکستان کو آگے لے جانا چاہئے پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی افضل بٹ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو پاکستان کا خاکہ پیش کیا جس کی تعبیر سات سال بعد ھوئ مسلمانوں کی ایک نئ ریاست وجود میں آئ پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے کہا آج کا دن ھمارے لئے بہت اہمیت کا دن ھے ھم سب کو مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہئے کمیونٹی لیڈر چودھری نصر اقبال نے آج کے دن کی اہمیت پر مفصل بات کی پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے چیف آرگنائزر محمد عرفان بر گیڈئیر افتخار علی خان نے کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ھے ھم سب کو مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت: لالچی ماں نے ایک دن کے بیٹے کو ایک لاکھ میں بیچ دیا

Next Post

دہشتگردی کے مقدمے میں اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور

Related Posts
Total
0
Share