مانچسٹر سےعارف چوہدری سی۔او۔او انڈرگراونڈز نیوز
مانچسٹر کےمقامی ریسٹورنٹ میں بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ زون ویمن وِنگ یوکے کی صدر رضیہ چودھری کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کی قیادت کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جِس میں برطانیہ بھر سے پیپلز پارٹی کے مخلتف ونگز کے عہدیداران نے شرکت کی ۔
مانچسٹر کےمقامی ریسٹورنٹ میں بر طانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ زون ویمن وِنگ یوکے کی صدر رضیہ چودھری کی جانب سےپاکستان پیپلز پارٹی یوکے کی قیادت کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔
جِس میں برطانیہ بھر سے پیپلز پارٹی کے مخلتف ونگز کے عہدیداران نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری مُحّمد عباس نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی یوکے کے عہدیداران لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پہلی بار اکٹھے ہوئے تقریب میں پیپلز پارٹی یوکے کے عہدیداران ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یوکے، پیپلز پارٹی لیبر ونگ، پیپلز پارٹی مذہبی امور، صدر شہید بھٹو ایوارڈ کمیٹی اور ندیم میوے والا سمیت دیگر سنئیر ممبران شریک ہوئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرپاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری، پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کی سینئر راہنما اور شہید بھٹو ایوارڈ کمیٹی کے صدر آصف نسیم راٹھور، سابق لارڈ مئیر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق، راجہ اے ڈی، اور دوسرے مقررین کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری آپنی ماں اور آپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ہم بھٹو خاندان ور آپنے ملک کے ساتھ وفا کرنے والوں میں سے ہیں۔
آزاد کشمیر میں آئندہ ہونے والے اِنتخابات کے حوالے سے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر آزاد کشمیر میں صاف شفاف اِنتخابات ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے جیتے گی اور بلال بھٹو زرداری پاکستان میں تبدیل لا کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر مُحسن باری، قاری محمد عباس ، چودھری محمد الیاس، چودھری محمد آفتاب ، سمیت دیگر رہنماوں نے رضیہ چودھری کو تقریب منعقد کرنے پر مباکباد پیش کی اور آزاد کشمیر میں آئندہ ہونےوالےانتخابات کو صاف اور شفاف بنانے ہر زور دیا -پروگرام کی نظامت کے فرائض پاکستان پیپلز پارٹی بر طانیہ کے سینئر راہنما آصف نسیم راٹھوار کے بہت احسن طریقے سے نبھائے۔
تقریب کے اختتام پر تقریب کی میزبان رضیہ چودھری کو بلال درانی کی طرف سے سندھی اجرک کا تحفہ دیا گیا۔
پروگرام کے بعد پیپلز پارٹی بر طانیہ کے صدر محسن باری اپنے وفد کے ھمراہ یبر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری یاسر اعظم کے دادا کی وفات پر چودھری یاسر اعظم کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔