Reg: 12841587     

بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں گرین بس چلانے کا فیصلہ

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نےکوئٹہ میں تین ماہ میں گرین بس سروس کے آغاز کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری کو صوبائی دارالحکومت میں تین ماہ میں گرین بس سروس کے آغاز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے  جس سے کوئٹہ کے شہریوں کو باوقار سفری سہولیات کی فراہمی میسر آسکے گی۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں سفر کی بہتر سروس مہیا کرنے کیلئے 100گریں بسیں خریدنے کا منصوبہ تیار کیا تھا تاہم محکمہ ٹرانسپورٹ نے پہلے مرحلے میں بلیلی اور سریاب تک چلانے کے لیے ابتدائی طور پر 8 بسیں خریدیں۔

اس دوران جام کمال کو عدم اعتماد کے سامنے کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا تو یہ 8 گرین بسین ایک گودام میں کھڑی کردی گئیں۔

اسی حوالے سے موجود ہ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے گرین بسوں کے حوالے سے نا مناسب فزیبلٹی رپورٹ تیار کی اور نہ ہی کوئی مناسب معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بنایا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ کی تعمیر رواں سال مئی تک مکمل کی جائے گی جس کے بعد گرین بسیں بلیلی سے سریاب تک چلائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جو قانون سازی کی جارہی ہے وہ عدلیہ پرقدغن لگانے کے مترادف ہے: لطیف کھوسہ

Next Post

راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو 6 اپریل تک جواب دینے کی مہلت3

Related Posts
Total
0
Share