Reg: 12841587     

لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والی صحافی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ اچھرہ میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ پریس کلب کے عہدے داروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صدف نعیم سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئیں تھیں، وہ لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس دوران کنٹیر کے ساتھ ساتھ بھاگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

حادثے کے بعد عمران خان اپنے کنیٹنر سے اتر آئے اور لانگ مارچ اگلے روز تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا، عمران خان نے صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

صدف گزشتہ 12 سال سے صحافت سے منسلک تھیں، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں جبکہ تین بہنوں اور ایک بھائی میں ان کا دوسرا نمبر تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزارت خزانہ نے ماہانہ آؤٹ لک کے اعداد شمار جاری کر دیے

Next Post

بھارت: گجرات میں 140 سالہ پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی

Related Posts
Total
0
Share