Reg: 12841587     

اینٹی کرپشن نے نجف حمید کی زیرملکیت زمینوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے حکام کو خط لکھ دیا۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی نے نجف حمید سے متعلق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چکوال کو خط لکھ دیا۔

اینٹی کرپشن کے خط میں کہا گیا ہےکہ نجف حمید کی زیر ملکیت زمینوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، انہوں نے گردوار کے عہدے پر ترقی کےلیے کئی سینئرزکو سُپرسیڈ کیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ نجف حمید کے آمدن سے زائد اثاثوں میں انکوائری جاری ہے  اور ان کی ملکیتی زمین کی تفصیل درکار ہے۔

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو رواں سال 16 فروری کر نائب تحصیل دار کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش، کتنی رقم کی آفر ہوئی؟

Next Post

توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمات: عمران خان آج پھر جے آئی ٹی میں طلب

Related Posts

عیدالاضحی کے موقع پر وریو ہاؤس ( وریو گاؤں) میں ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی،سیالکوٹ ضلعی صدر چوہدری طارق سبحانی اور چوہدری جمیل خوش اختر سبحانی سے برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین اور جرنلسٹ خالد چوہدری کا فیملی ممبران اور علاقہ بھر کے لوگوں کی ملاقات۔

سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد) وریو خاندان کیساتھ لوگوں کی محبت عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کے پہلے…
Read More
Total
0
Share