Reg: 12841587     

لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، نجی ٹی وی اینکر گرفتار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے، ان پر جعلی دستاویزات کے عوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے قرض لینے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کےمطابق اینکر چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے لاہور نے حسین چوک کے قریب سےگرفتارکیا ہے، چوہدری غلام حسین کمرشل بینکنگ سرکل کو مطلوب تھے۔

ترجمان کے مطابق چوہدری غلام حسین نے جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا، مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے 2 بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

ایف آی اے کے ترجمان کے مطابق بینکنگ کورٹ نے مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے اور ائیر پورٹ کھلے ہیں: پولیس ترجمان

Next Post

پی ٹی آئی امریکا کے صدرکی امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات

Related Posts

ٹریولز 786 راچڈیل کی پروقار افتتاحی تقریب پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد ہوا

راچڈیل(عارف چودھری) ٹریولز 786 راچڈیل کی پروقار افتتاحی تقریب پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم…
Read More
Total
0
Share