Reg: 12841587     

مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے لیے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہر النساء،  مریم کے شوہر محمد صفدر،بیٹا جنید،بہوعائشہ سیف بھی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان،چوہدری منیر، راحیل منیر،شیخ آصف اور مرزا جاوید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بدھ کے روز لندن سے جدہ آمد متوقع ہے ،نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کےخصوصی مہمان ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مریم اور نواز شریف  شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجو دہے جبکہ وزیراعظم کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جارہا ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

Next Post

اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں: رانا ثنااللہ

Related Posts
Total
0
Share