Reg: 12841587     

یکم جولائی سے مرحلہ وار بجلی کا ایک یونٹ 24.82 روپے کا ہوجائے گا، ذرائع پاور ڈویژن

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، بجلی کی فی یونٹ بنیادی قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو جائے گی، یکم جولائی سےبجلی کاایک یونٹ  16.91روپے سے بڑھ کر  20.41روپے ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے فی یونٹ بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہوجائے گی، یکم اگست سےبجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھ کر  23.91 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر 2022 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید  91پیسے فی  یونٹ اضافہ کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے بجلی کا فی یونٹ بڑھ کر   24روپے82 پیسے ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ یا اس سےکم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی کو متوقع

Next Post

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

Related Posts
Total
0
Share