مانچسٹر ( چوہدری عارف پندھیر )
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام گرینڈ افطار کا اہتمام فیضان مدینہ اسٹیچ فورڈ برمنگھم میں کیا گیا ۔ گرینڈ افطار کے شرکاء سے دعوت اسلامی ویلز کے نگراں اور فیضان گلوبل ریليف فاؤنڈیشن یو کے اور یورپ کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری نے کہا ہماری دعوت اسلامی نسلوں کو بچانے کا کام کر رہی ہے ۔دعوت اسلامی روزانہ کی بنیاد پر دو مساجد بنا کر آباد کر رہی ۔آپ ﷺ کا فرمان عالی شان ہے جس شخص کو مسجد میں آتا جاتا دیکھو اس کے ایمان کی گواہی دو ۔دعوت اسلامی نا صرف مساجد کو بنا رہی ہے بلکہ آباد بھی کر رہی اس کے علاوہ معاشرے میں جہاں بھی اصلاح اور ویلفيئر کے کام کی ضرورت محسوس کرتی وہاں بڑھ چڑھ کے کام کرتی ہوئی نظر آتی ہے ۔تھیلیسمیاء کے مریضوں کے لئے 60 ہزار سے زائد خون کے بوتلوں کے عطيات جمع کئے گئے۔جیلوں میں دین کی تبليغ کا کام دعوت اسلامی کر کے اچھے شہری بنا رہی ہے
جس کا اعتراف برطانیہ پولیس نے بھی کیا ۔نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے منشيات اور دیگر منفی سرگرميوں سے بچانے کے لئے مسلسل ایونٹس کئے جاتے ہیں جس سے صحت مند معاشرہ پروان چڑھ رہا ہے۔غریب اور سفید پوش لوگوں کے لئے علاج معالجے کے لئے کلینک,یتیم بچوں کے رہائش کے منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچ گئے ہیں ۔اسپيشل بچوں کے لئے سینٹرز کا قیام عمل درامد ہوچکے ہیں اس کے علاوہ ایمرجنسی کے حالات میں جن میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے کڑوڑو پاکستانی متاثر ہوئے ان کی آباد کاری کے لئے مسلسل جدوجہد میں عمل پیرا ہے اس کے علاوہ ترکی اور شام میں 40 سیکنڈ کے زلزلہ نے جو تباہی مچائی اور وہاں بھی دعوت اسلامی کے ویلفيئر کے ادرہ نے انہیں زلزلہ جگہوں سے انسانوں کو نکالنے سے لے کر انہیں تین وقت کھانے ان کے لئے کپڑوں انکے لئے ضرورت زندگی سے لے کر ان کی آباد کاری کے مراحل میں اہنا کردار ادا کر رہی ۔یہ صرف چند مثاليں ہیں جو آپ کے سامنے ہیں دعوت اسلامی پردے کے پیچھے اتنے کام کر رہی ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ۔
اس موقع پر دعوت کے چند کاموں کی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی انہوں نے مسلمانوں سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا آپ بھی دعوت اسلامی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اہنے عطیات,ذکوۃ,خیرات,فطرانہ,قرض حسنہ اپنی دعوت اسلامی کو دیں کیونکہ دعوت اسلامی امت کی فلاح وبہبود کے کام اسلامی احکامات کی روشنی میں سرانجام دے رہی ہے اور آپ کا دیا ہوا ایک ایک پونڈ مستحقین تک پہنچ رہا ہے ۔اور صدقہ خیرات کرنے سے آپ کا مال کم نہیں ہوتا بلکہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔