Reg: 12841587     

کے پی الیکشن کی تاریخ کا معاملہ: پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا(کے پی) میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ  سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز  رجسٹرار  سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، ہائی کورٹ سے داد رسی نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائےگا۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کے لیے 8 اکتوبرکی تاریخ دی ہے،گورنر  نے پہلے 28 مئی کی تاریخ کااعلان کیا لیکن الیکشن کمیشن نے اسے نوٹیفائی نہیں کیا،گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیرقانونی و غیر آئینی ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے اور الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمدکا پابند ہے،گورنر کو فوری الیکشن کے لیے تاریخ دینےکا حکم دیا جائے، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی وصوبائی حکومت، گورنر کے پی اور صدر مملکت کو فریق بنایاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں: رانا ثنااللہ

Next Post

مانچسٹر:دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام گرینڈ افطار کا اہتمام کیا گیا

Related Posts

راولپنڈی ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری , چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) گزشتہ ماہ شہر کی مختلف شاہراہوں سے 1269بھکاریوں کو گرفتار…
Read More
Total
0
Share