Reg: 12841587     

پشاور: پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو خالی کارتوس دیے جانے کا انکشاف

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو میگزین میں خالی کارتوس دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

پشاور میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو میگزین میں خالی کارتوس دینے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے حقائق کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جو رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق سرکاری اسلحہ اور  ایمونیشن حوالگی سے قبل گنتی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جب کہ  پولیو ڈیوٹی کیلئے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اسلحہ کی تقسیم جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کی تحلیل کا اعلامیہ معطل

Next Post

بلوچستان کے 12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی

Related Posts
Total
0
Share