Reg: 12841587     

وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر بارڈر پر یکجا، مارکیٹ کا افتتاح کردیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کے وزیراعظم اور ایران کے صدر پاک ایران سرحد پر یکجا ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ردیگ پشین کےمقام پربارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا جس میں ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پولان گبد کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر سے مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ان کو سی پیک سے متعلق بھی تجاویز پیش کی ہیں، ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن سے متعلق بہت گنجائش ہے، اس میں مل کر آگے بڑھیں گے، ایران پاکستان دوستی کے لیے یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برسا برس سے تنہا رہنے والی عمر رسیدہ خاتون نے خود سے شادی کرلی

Next Post

ملک کے مختلف حصوں میں یوٹیوب اپ لوڈنگ انتہائی سست روی کا شکار

Related Posts
Total
0
Share