Reg: 12841587     

پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کا شیڈول فائنل کر کے آئی سی سی کو بھیج دیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا۔

آئی سی سی نےفیڈبیک کیلئےشیڈول ورلڈکپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ کا آغاز رواں سال 5 اکتوبرکو ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا، دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ میں شامل ہر ٹیم 9 لیگ میچز کھیلے گی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم احمد آباد اور بھارتی حیدرآباد میں دو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلورو میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

پاکستان ٹیم افغانستان اور جنوبی افریقا کے خلاف چنئی ، بنگلادیش، انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں ایکشن میں ہوگی۔

ورلڈکپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے فائنل کے علاوہ احمد آباد میں کوئی بھی میچ نہیں کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آزاد کشمیر اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات ، 12 مسافر جاں بحق

Next Post

کراچی میں طوفان کے پیش نظر شاہراہوں سے بل بورڈ نہیں ہٹائے جاسکے

Related Posts
Total
0
Share