Reg: 12841587     

9 مئی کے بعد سے روپوش سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر چھاپا، 2 گاڑیاں برآمد

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور: 9 مئی کے بعد سے روپوش سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر پر چھاپا مارا  گیا جس میں 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ 

پشاور  میں سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر پرپولیس اور محکمہ ایکسائیز نے مشترکہ چھاپا مارا۔ 

حکام کے مطابق چھاپے کے وقت سابق گورنر خیبرپختونخوا گھرپر موجود نہیں تھے، وہ  9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملنے والی دونوں گاڑیوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد سے منظر سے غائب شاہ فرمان کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور دیگر بھی روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روس سے آنیوالا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں 15 ڈالر سستا ہے: وزیراعظم

Next Post

کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے ساحل پر جانیوالے17 افراد گرفتار

Related Posts

دبئی میں تحریک انصاف پاکستان سنیئر نائب صدر سیالکوٹ حاجی امان اللہ اعوان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کا وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر جشن اور مٹھائی تقسیم کی گئی

دبئی(بیورو چیف) دبئی میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ضلع سیالکوٹ اور امیدوار این اے 69حاجی…
Read More
Total
0
Share