Reg: 12841587     

شمالی وزیرستان: فوجی پوسٹ پر افغان علاقے سے فائرنگ، 2 اہلکار شہید

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

شمالی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق افغان علاقے سے شمالی وزیرستان میں دواتوئی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز شامل ہیں جب کہ فائرنگ کے بعد پاکستانی فوجی پوسٹ کی جانب سے بھی جوابی کاروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسلسل افغانستان سے کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں پر کنٹرول مؤثر بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم آئی ایس آئی کو شاہ محمود کے فون ٹیپ کرنے کا بولیں: بلاول

Next Post

بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

Related Posts
Total
0
Share