راچڈیل(عارف چودھری)
ٹریولز 786 راچڈیل کی پروقار افتتاحی تقریب پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد ہوا مقامی کاروباری شخصیات کے علاوہ برطانیہ یورپ کے ممتاز ثنا خواں قاری سبطین حسین اور مولانا حاجی ظفر احمد اور کاروباری شخصیت ذاھد اقبال کی خصوصی شرکت کی ریبن بھی کاٹا گیا اس موقع پر قاری سبطین حسین کا کہنا تھا کہ ٹریول 786 راچڈیل کی کمیونٹی کے لئے بہت خوش خبری ھے انہیں یہاں سے سستی ٹریول ٹکٹ اور اچھے ریٹوں میں منی ایکسینج کی سہولت بھی ملے گی کمیونٹی کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے 786 ٹریول کی انتظامیہ کے آج اپنی افتتاحی تقریب میں روحانی محفل کا انعقاد کرکے اپنے آپکو عاشق رسول ثابت کیا ھے اللہ انکے کاروبار کو مزید ترقی دے ممتاز عالم دین حاجی ظفر کا کہنا تھا کہ ذیشان بھائ نے آج اپنی ٹریول ایجنسی کی اوپننگ میں میلاد کا انعقاد کرکے بہت اچھا کام کیا ھے
امید ھے یہ راچڈیل کی کمیونٹی کو فائدہ دیں گے انکے کاروبار کی وجہ سے زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کو بھی فائدہ ھوگا ٹریول 786کے چیف ایگزیگٹیو۔ ذیشان نے سب سے پہلے ٹریول 786کی افتتاح تقریب پر آنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھماری ٹریول ایجنسی کمیونٹی کو اعلی سروس دے گی حج عمرہ کے پرکشش پیکج دئے جائیں گے دنیا بھر میں اچھے ریٹس پر رقوم بھجنے کی سہولت ھوگی اور دنیا بھر میں ٹریول کرنے کے لئے تمام ائیر لائنز کی سستی ائیر ٹکٹس میسر ھونگی آخر میں مولانا حاجی ظفر کے کاروبار کی کامیابی اور اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائ تمام مہمانوں کی تواضع دیسی کھانوں سے کی گئ
ٹریول 786 کے سی ای او ذیشان اور انکی ٹیم نے اپنے کاروبار ٹریول 786 کی افتتاح تقریب پر محفل میلاد کا انعقاد نوجوان نسل -اور بچوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ھے کہ نوجوان نسل آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی طرف گامزن ھے