Reg: 12841587     

کپڑوں میں کلف لگا کر منشیات کی اسمگلنگ ناکام، ملتان ائیر پورٹ سے مسافر گرفتار

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ 

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر رضوان حیدر دبئی جانے کے لیے ملتان ائیرپورٹ پہنچا تھا، مسافر نے مذکورہ منشیات نہایت مہارت سے کلف لگے کپڑوں (احرام، تولیے اور واسکٹوں) میں چھپا رکھی تھی۔

تاہم 2.433 کلو گرام آئس ہیروئن موقع پر ہی کپڑوں کو رگڑنے  سے برآمد کی گئی جبکہ کپڑوں میں جذب ہونے والی باقی آئس ہیروئن (12 کلوگرام اور 200 گرام وزن) کو اے این ایف کیمیکل پروسیس کے ذریعے لیب میں برآمد کرے گی۔

 اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنائی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ارب پتی خاندان کو اپنے دو کتوں کیلئے ‘نینی’ کی ضرورت،کروڑوں روپے تنخواہ کی پیشکش

Next Post

آپ کی تنخواہ سےکتنا ٹیکس کٹےگا؟ انکم ٹیکس کیلکولیٹر سے جانیے

Related Posts

روچڈیل فٹبال ایسوسی ایشن کلب نے روچڈیل کونسل آف مساجد کے تعاون سے روچڈیل فٹبال کلب میں روچڈیلین کمیونٹی کے لیے افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا ۔

روچڈیل (خصوصی رپورٹر) پہلی مرتبہ روچڈیل فٹبال ایسوسی ایشن نے روچڈیل کونسل آف مساجد سے مل کر روچڈیل…
Read More
Total
0
Share