Reg: 12841587     

کینیڈا نے بھارت کی سفری ایڈوائزری کو مسترد کردیا

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

کینیڈا نے بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈا میں مقیم بھارتی شہریوں کیلئے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کردیا۔

کینیڈا کی پبلک سیفٹی منسٹری نے بھارت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا تمام لوگوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کینیڈا میں بڑھتی بھارت مخالف سرگرمیوں پر وہاں موجود بھارتیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈوائزری میں کینیڈا کا سفر کرنے والے بھارتیوں سے بھی وہاں محتاط رہنے کا کہا گیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت پر سفارت کاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اسی لیے بھارتی شہری کینیڈا کے مخصوص علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کر دی گئی

Next Post

کراچی میں آج بھی شام کے وقت بارش کا امکان

Related Posts

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء برائے تاوان کا مغوی(فرحان خالد) رحیم یار خان سے بحفاظت بازیا ب کرلیا،

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)  تفصیلات کے مطابق  مورخہ04.03.2021کو مدعی مقدمہ عبدالرحمان نے تھانہ آئی…
Read More
Total
0
Share