Reg: 12841587     

دنیا میں سب سے زیادہ پاک اور پڑھی جانےوالی کتاب کا سویڈن میں “قرآن مجید” کی بے حرمتی قابل مذمت ہے

(لندن )خصوصی رپورٹر

برطانیہ میں بسنے والی مسلم کمیونٹی کے لیڈران ،سالیسٹرز،ڈاکٹرز، علماء کرام ، ہر مرد و خواتین اور بچوں نےاسکی بھرپور مذمت کی ہے۔
ایسے واقعات کے خلاف مسلمانوں کو متحدہ مؤقف اپنانا چاہیے۔اسلامی تنظیم OIC اور اقوام متحدہ کو متفقہ قرارداد کے زریعے تہذیبوں کا تصادم روکنے کیلئے عالمی سطح پر ایسی قانون سازی کرنی چاہیے جو ایسے واقعات کی روک تھام کرے،اور ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے
برطانیہ کی مسلم کمیونٹی نےحکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اللہ کی پاک کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے اشخاص کے خلاف سویڈن کے قانون کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائیں
پوری دنیا کے مسلمانوں میں سویڈن کے ان اشخاص کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے
مسلمانوں کے لیے اس کتاب اللہ سے بڑھ کر کوئی اور کتاب مقدس نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اس کی بے حرمتی قابل برداشت ہے
ناروے اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،فرانس میں نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکے بنا کر دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی شدید دل آزاری کی گئی ہے

اگر ان لوگوں کو سزا نہ دی گئی تو دنیا کا امن خراب ہوگا
قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کی ناپاک حرکت کرکے مسلمانوں کی دل آزاری نہ کر سکے
اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے برطانیہ کی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے
برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کا حکومت برطانیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ فی الفور برطانیہ کی حکومت سویڈن میں ہونے والے اس واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بری امام سرکا رکے سجادہ نشین پیر صاحبان کی مزار مبارک پر حاضری

Next Post

پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے وفد کی قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات

Related Posts
Total
0
Share