Reg: 12841587     

پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے وفد کی قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات

دبئی (ڈپٹی ایڈیٹر رپورٹ)

پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے وفد کی ایم این اے و صدر پی ایم ایل ن گلف چوہدری احسان الحق باجوہ کی سربراہی میں قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات

دبئ 2جولائی 2023ء پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے وفد سے طویل ملاقات ہوئی
اس موقع پر پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔
ابتدائی کلمات کے بعد پارٹی قائد نے پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے مرحوم صدر چوہدری محمد الطاف اور دیگر فوت شدگان کیلئے دعا مغفرت کی-
چوہدری الطاف کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کو یاد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
۔
پاکستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ان لوگوں قرار دیا جنہوں نے اقتصادی طور پر ابھرتا پاکستان برباد کر کے رکھ دیا۔
اور عدالتوں کے ان منصفوں نے ایسے ایسے فیصلے دیے جن کا جدید انسانی تاریخ میں کہیں ذکر نہیں ملتا۔
پاکستان کی اقتصادی حالت کا زمہ دار ٹرائیکا تھا جن کے گٹھ جوڑ نے ملک کو برباد کر کے چھوڑ دیا اور آج ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے بھی بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔
انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان واپس اپنی ترقی کی انہی منازل کو طے کرے گا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر و ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ نے اپنی گفتگو میں میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی میں لازم و ملزوم ہیں اگر ملک کو بچانا ہے تو میاں نواز شریف کو حکومت سنبھالنی پڑے گی چئیرمین محمد غوث قادری نے میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہا اور قائد محترم کے سنہری دور کو واپس لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر مصطفٰی مغل نے قائد میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہا جنرل سیکریٹری راجہ ابوبکر آفندی نے میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ اگر نوازشریف کے ادوار کی ترقی کا دورانیہ نکال دیں تو پیچھے صفر بچتا ہے۔
سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم نے پارٹی قائد کو خوش آمدید کہا پاکستان اور نواز شریف لازم ملزوم ہیں۔
میٹنگ میں پاکستانی مسلم لیگ ن گلف کے جنرل سیکریٹری افتخار بٹ ،نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال، سینئر نائب صدر چوہدری عبدالغفار، نائب صدر چوہدری فیصل الطاف، نائب صدر راجہ خالد محمود بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دنیا میں سب سے زیادہ پاک اور پڑھی جانےوالی کتاب کا سویڈن میں “قرآن مجید” کی بے حرمتی قابل مذمت ہے

Next Post

مدینہ بوچڑ بری اور کوالٹی بوچڑ راچڈیل کے ڈائریکٹرز کو عیدالاضحٰی پر بزنس مین خالد چوہدری نے عید کی مبارکباد دی

Related Posts
Total
0
Share