Reg: 12841587     

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

جنیوا: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے  پر  اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

انسانی حقوق کونسل کے ترجمان کے مطابق  ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ  مذہبی منافرت پر اجلاس ممکنہ طور  پر رواں ہفتے کے آخر میں ہوگا۔

گزشتہ  روز  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم  شہباز  شریف کا کہنا تھا  کہ  قرآن پاک کی  بے حرمتی کے  واقعے  پر سويڈش حکومت واقعے کا نوٹس لے اور مجرموں  کے  خلاف کارروائی کرے۔

وزیراعظم نےکہا کہ پوری قوم سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی سخت مذمت کرتی ہے۔

خیال رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو  نذرآتش کرنے  اور  بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔

مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

ایران اور عراق میں سویڈش سفارت خانوں پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، عراقی مظاہرین نے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

اس معاملے پر سویڈش حکومت کا کہنا ہےکہ یہ  واقعہ  سویڈن کی حکومت کا موقف واضح نہیں کرتا، قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر سویڈش حکومت اسلاموفوبیا پر مبنی اس عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ذہن گھما دینے والا وہ اوور پاس جسے دنیا کا مشکل ترین برج مانا جاتا ہے

Next Post

رونالڈو کے بعد پرتگال کے ایک اور فٹبالر سعودی فٹبال کلب میں شامل

Related Posts

اپنی معاشی رسائی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، پاکستان ہائی کمیشن ، لندن نے 09 جون 2021 کو پاک برطانیہ بزنس کونسل اور برٹش ایکسپرائز انٹرنیشنل کے اشتراک سے ‘پاکستان میں کاروبار کرنا’ پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا

لندن (عارف چوہدری) ویبنار نے برطانویوں کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ اور…
Read More
Total
0
Share