Reg: 12841587     

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے چئیرمین ملک راشد پرویز اعوان کو سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 38 الیکشن کمپین سیل سعودی عرب کا سربراہ مقرر کر دیا

سعودی عرب (بیورورپورٹ)

اسو موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ آج ہم غمزدہ اور غمگین بھی ہیں کہ ہمارے محبوب لیڈر بڑے بھائی چوہدری خوش اختر سبحانی ہم میں موجود نہیں ہیں اللٰہ پاک ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔

ہم ان کی خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء و ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مسلم لیگ ن سعودی عرب ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور چوہدری طارق سبحانی کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہوں گئے۔

ملک راشد پرویز اعوان تمام سعودی عرب کے شہروں کا دورہ کریں حلقہ ہذا کے تمام مسلم لیگی ورکر اور عوام سے رابطہ کیا کریں اور حلقہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداران الیکشن کمپین میں حصہ لینے کے لیے پاکستان روانہ ہوں گئے تاکہ ہم ثابت کریں کہ چوہدری خوش اختر سبحانی مرحوم آج بھی ہمارے دلوں میں ذندہ ہیں اور ثابت کریں گئے کہ مسلم لیگ ن سعودی عرب میاں محمد نواز شریف اور چوہدری ارمغان سبحانی کے چاہنے والوں کا مظبوط قلعہ ہے۔

تقریب کے آخر میں دعا کی گئی کہ اللٰہ پاک سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے چوہدری خوش اختر سبحانی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔

تقریب سے سرپرست مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد اشرف صدر ریاض ریجن میاں طارق جنید چئیرمین ریاض ریجن ملک راشد پرویز اعوان سینئر نائب صدر نور خاں شنواری سوشل میڈیا ہیڈ ملک مکرم نصیر ملک لیاقت اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈہرکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

Next Post

امارات میں مزید تین ملکوں سے آنے والے مسافروں کا داخلہ بند

Related Posts
Total
1
Share