(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر میئر کراچی بیرسٹرمرتضٰی وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈر پاسز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے، کوشش کی جائے کہ بارش کے دوران انڈر پاسز میں پانی رکنے نہ پائے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے انڈر پاسز سمیت شاہراہ فیصل پر شہید منور سہروردی انڈر پاس اور پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔