Reg: 12841587     

برطانیہ کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیات ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں

لاہور(بیورورپورٹ)

برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت اور مجسٹریٹ امتیاز احمد، معروف کاروباری شخصیت اور پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار،معروف کاروباری شخصیت اور سنیئر نائب صدر پی ٹی آئی ملک عمران خلیل کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وائس چیئرمین آف اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب سید مخدوم طارق محمود الحسن سے ملاقات کی۔


مجسٹریٹ امتیاز احمد،پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار اور سنیئر نائب صدر پی ٹی آئی برطانیہ ملک عمران خلیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وائس چیئرمین آف اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب سید مخدوم طارق محمود الحسن کو اوورسیز پاکستانیوں کیطرف مبارکباد پیش کی کہ آپکی انتھک کوششوں کے نتیجہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلاً بریفننگ بھی دی۔


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وائس چیئرمین اف اوورسیز پاکستانی کمیشن سید مخدوم طارق محمود الحسن نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں تاخیر نہیں کریں گئے اور اوورسیز پاکستانیوں کو اولین ترجیح دی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم

Next Post

امارات اورعمان کی 7 افریقی ممالک کے مسافروں پر پابندی

Related Posts

ملک منظور حسین نے برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین چوہدری خالد محمود کا ساتھیوں سمیت پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا

سیالکوٹ(خصوصی رپورٹر) پاکستان اور سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک سنئیر…
Read More
Total
0
Share