Reg: 12841587     

اقوام متحدہ میں مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستانی قرارداد پر آج ووٹنگ کا امکان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سوئیڈن کی مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے تناظر میں تمام مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش قرارداد پر آج ووٹنگ کاامکان ہے تاہم امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں قرآن کریم کی بے حرمتی سمیت مذہبی منافرت کی ہرقسم کی مذمت کی گئی ہے اور زور دیا گیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایسے قوانین بنائے جائیں تا کہ بے حرمتی کے واقعات میں ملوث عناصر کوسزا دی جائے۔ منافرت، دشمنی اور تشدد پر اکسانے والوں سے بھی نمٹا جائے۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کی کونسل کے سربراہ سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مختلف ممالک کے قوانین میں خامیوں کی نشاندہی کریں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی اس تصور کے ساتھ کی گئی کہ اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ رائے کے اظہار کی آزادی ناگزیر ہے مگر منافرت پر مبنی تقریر کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

فرانس کے سفیرنے کہا کہ انسانی حقوق لوگوں کا تحفظ کرتے ہیں، مذاہب، عقائد یا ان کی علامتوں کا نہیں، اقوام متحدہ یا کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ بتائے کہ کیا چیز مقدس ہے۔

برطانوی سفیر نے کہا کہ یہ واضح کرنا مشکل ہے کہ کہاں آزادی اظہار ناقابل قبول ہو جاتا ہے جبکہ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا اس مسودے کیخلاف ووٹ دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم پاکستان میں نہیں کھیلے گی اور نہ جے شاہ وہاں جائیں گے، چیئرمین آئی پی ایل

Next Post

بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے طبی سہولیات کے فقدان کا انکشاف

Related Posts

پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئی ہوئی کاروباری شخصیات اور پولیس آفیسر کا قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر اور ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر آفس میں خصوصی ملاقات

مانچسٹر(خصوصی رپورٹر) پاکستان سے اکثر کاروباری شخصیات جن میں صنعت کار،ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے علاوہ،سیاستدان، مینو فیکچرز،جنرل ٹریڈرز…
Read More
Total
0
Share